الحمرا کلچرل کمپلیکس آرٹ میوزیم نئی سوچ اور ولوے کا حامل، اطہر علی خان

الحمرا کلچرل کمپلیکس آرٹ میوزیم نئی سوچ اور ولوے کا حامل، اطہر علی خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹرہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں آرٹ میوزیم نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،فن پارے اعلی ٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔یہ بات ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے الحمرا آرٹ میوزیم کو ہفتے میں 7روز تک کھلے رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری،کیوریٹر ہاجرہ محمود و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے،انھوں نے کہا کہ نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہاہے۔الحمراء آرٹ میوزیم دیکھنے کیلئے کالجز،یونیورسٹوں کو باقاعدہ مدعو کردیا گیا ہے۔گاہے بگاہے مختلف وفود آرٹ میوزیم کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہاں آرٹسٹ ٹاک شو بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم کی ٹیم نے اینامولیکا،کولن ڈیوڈمعین نجمی،غلام رسول،محمود بٹ، احمد شہباز، سلیمہ ہاشمی اور میاں اعجاز الحسن کے فن پاروں کو ان کی اصل شکل میں بحال کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے،یہ فن پارے آج الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں میں جو انسانی سوچ کو وسعت عطا کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کلچرل کمپلیکس میں مختلف رنگا رنگ تقاریب کو فروغ دینے کے لئے پلان تشکیل دیا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات میوزیم کا دورہ کر کے اس میں قیمتی آرٹ کے اثاثہ سے مستفید ہو سکیں۔واضح رہے الحمرا آرٹ میوزیم پیر تا ہفتہ صبح 9تا 5جبکہ اتوار کے روز صبح 11تا 4بجے تک کھلا رہے گا۔

مزید : کلچر