عہدحاضرمیں بھی ریڈیو کی افادیت قائم ہے،عاشر خان

  عہدحاضرمیں بھی ریڈیو کی افادیت قائم ہے،عاشر خان
   عہدحاضرمیں بھی ریڈیو کی افادیت قائم ہے،عاشر خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو تلفظ کی ادائیگی، ڈائیلاگ کی اہمیت اور اس کی تھروٹ کو عوام تک پہنچانے کا گر سکھاتا ہے ِ آج کے تیز ترین ابلاغی دور میں بھی ریڈیو کی افادیت اپنا مقام رکھتی ہے،میرے لئے ریڈیو پاکستان لاہور ایک ماں کی حثیت رکھتا ہے جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں لفظوں کی حرمت کو بیان کرسکوں ان باتوں کا اظہار فلم،ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار،کمپئیر اور صداکارعاشر خان نے ایک ملاقات میں کیا ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ انھوں نے فن اداکاری کا آغاز2004ء میں پاکستان ٹیلے ویزن لاہور کی ڈرامہ سیریز میلہ سے کیا جو خواتین ٹائم میں پیش کی جاتی تھی اس کے بعد مجھے ہدایتکار اور فلمی کہانی نگار فیصل اعجاز نے اپنی فلم love is sucide میں ایک منفی کردار دیا جبکہ2013ء میں میرا تعلق ریڈیو پاکستان سے بنا اور ایک آڈیشن کے بعد مجھے ابتدئی صداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

آج میں aa کیٹگری میں بطور میزبان اور صداکار کام کررہا ہوں،فلم،ریڈیو اور ٹی وی تینوں شعبوں کی تکنیک ایک دوسرے سے جدا ہے ایک فیس ایکسپریشن کا بتاتا ہے تو دوسرا الفاظ کی ادائیگی جبکہ تیسرا دونوں کی مہارت کا حسین امتزاج ہے۔2

مزید : کلچر