شیراکوٹ، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 7مزدور جھلس گئے، ہسپتال منتقل

شیراکوٹ، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 7مزدور جھلس گئے، ہسپتال منتقل

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 7فیکٹری ورکر جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پی ایس او پمپ کے نزدیک سمیاں دی گھاٹی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیااس آگ سے فیکٹری میں موجود7 افراد جھلس گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی