میاں شکیل احمد اور شاہد علی کی عبوری درخواست ضمانت منظور

میاں شکیل احمد اور شاہد علی کی عبوری درخواست ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے گریٹر اقبال پارک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد اور شاہد علی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو دونوں کو 10 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے،عدالت نے ملزموں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے انتقامی کاروائی کے لئے انہیں مقدمہ میں نامزد کیا،اینٹی کرپشن حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا کہناہے کہ ملزموں کی جانب سے من پسند ٹھیکوں کے باعث خزانے کو مجموعی طور 381.874 ملین کا نقصان پہنچایا گیاہے۔

مزید : علاقائی