مانگا منڈی،مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے 16افراد گرفتار

  مانگا منڈی،مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے 16افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی مین دوسرے روز بھی مہنگائی کے خلاف سبزی منڈی اور شہر کے اردگرد مہنگے داموں سودا سلف فروخت کرنے والے 16افراد کو پکڑ کر تھانہ مانگا منڈی کی حوالات میں بند کروا دیا گیا،سات افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے، جن میں اسدضیاء،عبدالقادر،محمد عمران،شہباز احمد،سجاد احمد،رضوان اکبر،عمران بٹ،یاسر شمشیر،منیراحمد،برکت علی وغیرہ شامل ہیں اس موقع پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹ لسٹ نہ لگانے والے 6قصابوں کو پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کرکے تمام چھوڑ دیا، ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کیخلاف متحرک اسسٹنٹ کمشنررائیونڈ عدنان بدر کی مانگامنڈی میں کاروائیاں،منی پٹرول پمپس، ٹماٹروں اور سبزیوں کی قیمت میں خودساختہ مہنگائی کرنے پر سبزی منڈی میں چھاپے سولہ دوکانداروں کوگرفتار کرلیا۔ سبزی منڈی مانگا میں مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے پراے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے سولہ دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرلیاان افراد کیخلاف تھانہ مانگا منڈی میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا کر جیل بھیج دیا گیا۔

ہے دوسری جانب منی پٹرول پمپس کیخلاف اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے مانگامنڈی رائیونڈ روڈ اور ہسپتال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین نوزل غیر قانونی منی پٹرول مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں اس موقع پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھلے پٹرول کی سیل کی کسی کو اجازت نہیں ہے اور کھلے پٹرول کی فروخت موت کو دعوت دینا ہے جس پر سخت پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -