ایئر پورٹ پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے باوجود موبائل فون بند کرنے کیخلاف درخواست ڈی جی پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری

  ایئر پورٹ پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے باوجود موبائل فون بند کرنے کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے شہری کا موبائل فون بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔یہ درخواست عمران جمیل نامی شہری نے دائر کررکھی ہے،جس کا موقف ہے کہ وہ سپین سے قیمتی موبائل فون خرید کر لایا، ائیرپورٹ پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے باوجود موبائل فون بند کردیا گیا ہے، پی ٹی اے لاہور ریجنل آفس کی ہدایت پر 36 ہزار 720 روپے ٹیکس بھی ادا کیا،اس کے باجود موبائل فون کو فنکشنل نہیں کیا گیا،موبائل فون بند کرنے کااقدام کالعدم کرکے پی ٹی اے کو درخواست گزار کا فون فنکشنل کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -