نابیناوکیل کو اسسٹنٹ پراسکیوٹر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست، حکومت،پی پی ایس سی کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت

نابیناوکیل کو اسسٹنٹ پراسکیوٹر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست، حکومت،پی پی ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نابیناوکیل کو اسسٹنٹ پراسکیوٹر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پرصوبائی حکومت اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کو جواب داخل کرنے کے لئے 13 دسمبر تک مہلت دے دی،جسٹس عائشہ اے ملک نے سید عبد الرحمن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی بھرتیوں کے لئے اشتہار میں خصوصی افراد کا تین فیصد کوٹہ مختص ہے لیکن پراسیکیوٹرز کے معاملے پر اس قانون کو نظر انداز کیا جارہاہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت پہلے بھی دو مواقع دے چکی ہے،جان بوجھ کر جواب داخل نہیں کروایاجارہا۔

مزید : علاقائی