پنجاب، 24گھنٹے میں 922 حادثات

پنجاب، 24گھنٹے میں 922 حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 922روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات 444ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 30 مسافر 520 اور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ221ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 99حادثات میں 110متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 79حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1106متاثرین میں 854مرد اور252خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 193افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور613افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ300زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 749موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،73موٹر کاریں،35وین15مسافربسیں،15ٹرک اور148دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -