اتصالات کے ذمہ واجب الادا 800ملین ڈالرزجلد لینے کا فیصلہ

اتصالات کے ذمہ واجب الادا 800ملین ڈالرزجلد لینے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے اتصالات کے ذمے واجب الادا 800ملین ڈالرز جلد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،افسران متعلقہ اد ا رے رقم کی واپسی کیلئے کوشش اور اتصالات کی مینجمنٹ کیساتھ بات چیت کریں۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اتصالات کے ذمے واجب الادا رقوم جلد واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، اتصالات کو پاکستان کے 800ملین ڈالرز ادا کرنے ہیں۔اجلاس کو زیرالتواادائیگیوں ا و ر نجی شعبے کواثاثوں کی منتقلی سے متعلق بریفنگ دی گئی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیک ہولڈرزآئندہ 2ہفتے میں تجاویزکوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی،اجلاس میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق معاملات جلدحل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اتصالات رقم واپسی

جسٹس کیانی

مزید : علاقائی