شبقدر،گیس لیکج سے گھر میں زور دار دھماکہ،3 افراد زخمی،گھر زمین بوس

      شبقدر،گیس لیکج سے گھر میں زور دار دھماکہ،3 افراد زخمی،گھر زمین بوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(تحصیل رپورٹر)شبقدر کے علاقہ حلیم زئی میں گیس لیکج سے گھر میں زوردار دھماکہ۔جس سے تین افراد زخمی, دھماکے کے نتیجے میں مکان مکمل زمین بوس ہو گیا, دھماکے میں خاتون اپنے دو بچوں سمیت معمولی زخمی ہوئی زخمیوں میں حمیرا, محمد اور نومولود بچہ شامل ہے دھماکے سے قریبی مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا, دھماکہ پولیس اہلکار سجاد کے گھر میں ہوئی دھماکے کے وقت پولیس اہلکار سجاد تھانہ سرو میں ڈیوٹی پرموجود تھا، ایس ایچ او تھانہ سرو گل مالک خان اورایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے. علاقہ مکینوں اور پولیس نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچا دیا

مزید :

علاقائی -