پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرناگیارویں روز بھی جاری رہا

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرناگیارویں روز بھی جاری رہا

  



لاہور(این این آئی) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا 11ویں روز بھی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر 11ویں روز بھی دھرنا دیا گیا۔پولیس نے مظاہرین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی طرف جانے کے خدشے کے پیش نظر بیرئیر اور خار دار لگا کر پنجاب اسمبلی کا مال روڈ والا مرکزی راستہ اور واپڈا ہاؤس سے ملحقہ شاہراہ کومکمل بند رکھا۔ دھرنے اور اسمبلی اجلاس کی وجہ سے شاہراہیں بندہونے سے ما ل روڈ اور اس سے ملحقہ شاہرائیں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔

ملازمین،دھرنا

مزید : علاقائی