ڈی آئی جی بنوں کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

      ڈی آئی جی بنوں کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی بنوں ریجن عبد الغفور آفریدی نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران کو منشیات فروشوں اور خصوصاً آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری رکھیں کیونکہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے آئس کو نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے انہوں نے آئس اور اس کے مہلک اثرات کے حوالے سے شعور و آگاہی اُجاگر کرنے پر زور دیا اس موقع پر ایس پی تفتیشی نثار احمد،ایس پی سی ٹی ڈی وقار احمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین،ڈی ایس پی صدر عدنان شاہد،ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان،ڈی ایس پی رورل سرداد خان،سرکل آفیسر سب ڈویژن وزیر شیر اکبر سپیشل برانچ،انچارج ڈی ایس بی اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی اُنہوں نے پولیس افسران کی منشیات اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف کی گئی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ضلع بنوں میں منشیات فروشوی میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے منشیات میں ملوث موت کے سوداگروں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی اُنہوں نے کہاکہ لکی بنوں پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 36 افراد سمیت128 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے گزشتہ دو ہفتے کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 60 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث منشیات فروشو ں اور مجرمان اشتہاریوں کے قبضے سے گزشتہ دو ہفتے کے دوران 28 کلو سے زائدچرس،923گرام ہیروین، 1035گرام آئس،40بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہیں ڈی آئی جی بنوں ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس آفسران عوام کی بروقت درد رسی، درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، ایف آئی ار کے اندراج اور مدد کے طلب گار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کالی بھیڑیوں کو نشان عبرت بنایاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -