ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کی گریڈ19میں ترقی

    ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کی گریڈ19میں ترقی

  



لاہور(آئی این پی) ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کو گریڈ18سے گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وز یر ا علی پنجاب آفس کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کو ترقی دی گئی ہے، صوبائی سلیکشن بورڈ نے ا نصر نذیر کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں چیف پروٹو کول آفیسر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ہے، انصر نذیرایوان وزیراعلی میں ہی چیف پروٹوکول آفیسر کے عہدے پر اپنی خدمات جا ر ی رکھیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا تھا جس میں انصر نذیر سمیت دیگر افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی تھی۔

انصر نذیر ترقی

مزید : علاقائی