جعلی چیک کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت مسترد

  جعلی چیک کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے جعلی چیک کیس میں ملوث ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران عطاء اللہ کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے دوران سماعت قراردیا کہ ملزمہ نے 32 لاکھ 90 ہزار کا چیک دینے کے اقدام کو تسلیم کیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران عطاء اللہ کی اہلیہ اشبا کامران کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،ملزمہ اشبا کامران عطاء اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ پولیس نے ان کی موکلہ کے خلاف 32 لاکھ 90 ہزار روپے کا جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کیا ہے، مدعی مقدمہ کا ملزمہ سے کاروباری لین دین کا تنازع تھا۔، مدعی نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے ملزمہ اشبا کامران کی عبوری ضمانت منظور کی جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمہ جعلی چیک دینے کی عادی ہیں،ملزمہ اپنے خاوند کامران کے ایف آئی اے میں ڈائریکٹر ہونے کی باعث اثر و رسوخ استعمال کرتی ہیں،ملزمہ کے خلاف مختلف مقدمات زیر التواء ہیں۔
، ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران عطاء اللہ کی اہلیہ اشبا کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -