توہین عدالت کی درخواست، محکمہ آبپاشی کے افسر کونوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ آبپاشی کے ایس ای مشینری سرکل لاہور مرزا اسلم بیگ کونوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزارمحکمہ کے ڈرائیور محمد رشید کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ شعبہ مشینری میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوا اور بعد میں مستقل کردیا گیا، ایس ای مشینری سرکل نے سینئر ز کو نظر انداز کرکے جونیئرکو ترقی دے دی،عدالت نے ایس ای مشینری سرکل کو قانون کے مطابق دادرسی کاحکم جاری کیالیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔