کا نسٹیبل بھرتی جعلی ڈومیسائل جمع کراوانیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

  کا نسٹیبل بھرتی جعلی ڈومیسائل جمع کراوانیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)قلعہ گجرسنگھ پولیس نے کا نسٹیبلان بھرتی کے لیے جعلی ڈومیسائل جمع کراوانے والے 140امیدواروں کے خلاف فراڈ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پو لیس لا ئن قلعہ گجر سنگھ میں ان دنوں پنجاب پولیس کا نسٹیبلان 2018کی بھرتی کا عمل جا ری ہے امیدواروں نے بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش اور تحریری امتحان پاس کر لیا ہے جن کی بھرتی کی آئندہ کارروائی کا عمل جاری ہے، دوران تصدیق دستاویزات ڈومیسائل چیک کرنے پر بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش اور تحریری امتحان پاس کرنیوالے 140امیدواروں کے جعلی ثابت ہو نے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ملزمان میں تصور حسین،، محمد جاوید،دانش مجید وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی