شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اشفاق خان

  شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اشفاق خان

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان نے شہید کانسٹیبل اصغر علی کی14ویں برسی کے موقع پر کہا کہ ہم2005؁ء میں آج ہی کے دن شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کی قربانی کو نہیں بھولے۔ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان شہید کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتاہے،انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔شہید کانسٹیبل اصغر علی کی برسی کے موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کی زیر نگرانی ڈیال گاؤں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید اصغر علی کی قبر پر سلامی پیش کی۔ایس ایچ او باٹاپور سید انتخاب حسین، چوکی انچارج واہگہ رانا قادر، شہید کے ورثاء و اہل علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔پولیس افسران نے شہید کے ورثا کے ہمراہ قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کی درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کیں۔یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل اصغر علی 21نومبر2005؁ء کو فائرنگ کے نتیجہ میں پر شہید ہو گئے تھے۔

۔ شہید کانسٹیبل اصغر علی کو ڈیال گاؤں باٹاپور لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی