چیف سیکرٹری اور سیکریٹری خزانہ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کی مہلت

  چیف سیکرٹری اور سیکریٹری خزانہ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کی ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ کے شعبہ اکاؤنٹس کے ملازمین کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران قراردیا کہ اگر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا تو انہیں توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکریٹری خزانہ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،جس کے بعد قانون اپنا راستہ بنائے گا۔اس کیس کی مزید سماعت23دسمبر کو ہوگی۔

مزید : علاقائی