ناقص فرنیچر تیار کرنے پر مالک سے 12نومبر تک جواب طلب

  ناقص فرنیچر تیار کرنے پر مالک سے 12نومبر تک جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ناقص لکڑی کا فرنیچر تیار کرنے اور پالش خراب کرنے ہر رمضان فرنیچر ہاؤس نیو کیمپس کے مالک سے 12نومبر تک جواب طلب کر لیاہے،عدالت میں اعجاز حامد نے فرنیچر کے مالک کے خلاف 11لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیاہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فرنیچر 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا خریدا جو بعد میں ناقص کوالٹی کا نکلا،جس پر مذکورہ فرنیچر ہاؤس کے مالک کو شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔
،عدالت نے دعویٰ کوسماعت کے باقاعدہ منظورکرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -