کرتارپور راہداری پر پٹرولنگ پولیس کے2 ہیلپ ڈیسک قائم

          کرتارپور راہداری پر پٹرولنگ پولیس کے2 ہیلپ ڈیسک قائم

  



لاہور (کرائم رپورٹر)کرتارپور راہداری پر پٹرولنگ پولیس نے2 ہیلپ ڈیسک قائم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایت پر کرتار پور راہداری پر 2 ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے گئے اور ٹورسٹس کی سکیورٹی، معاونت و راہنمائی کے لیے نفری تعینات کر دی گئی۔ جن میں ایک ڈی ایس پی کی زیرنگرانی 10 سب انسپکٹر، 18 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 21 ہیڈ کانسٹیبل، 44 کانسٹیبل، 8 ڈرائیور تعینات کیے گئے ہیں اور 2 نئی گاڑیاں XLI، 12نئی موٹرسائیکل مہیا کی گئیں ہیں جس پرپٹرولنگ پولیس کے ملازمین ٹورسٹس کی سکیورٹی کیلئے گشت کریں گے۔ پٹرولنگ پولیس کی طرف سے قائم شدہ2 ہیلپ ڈیسک میں سے 1 ہیلپ ڈیسک انڈین بارڈر پر اور دوسرا پاکستانی سائیڈ پر قائم کیا گیا ہے جہاں پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکار ٹورسٹس کی خدمات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔گشت کے لیے ہمہ وقت2گاڑیاں اور 4موٹر سائیکل بارڈر سے دربار کے اندر جانے دالے راستے پر گشت کریں گے جہاں ٹورسٹس کو سیکیورٹی مہیاکی جائے گی۔

،گائیڈکیا جائے گا اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں فرسٹ ایڈ مہیا کی جائے گی جس سے ٹورسٹس کو تحفظ کا احساس ہو گا اور پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا۔

مزید : علاقائی