جعلی چیک میں ملوث مجرم کو18 ماہ قید،20ہزار جرمانہ

جعلی چیک میں ملوث مجرم کو18 ماہ قید،20ہزار جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی ماڈل ٹرائل کورٹ کے مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے جعلی چیک کے مقدمہ کے مجرم شہزادہ گلفام کو18 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنادیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی چیک کیس پر سماعت کی،مجرم کے خلاف تھانہ راوی روڈ پولیس نے 489/F کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کررکھاتھا،پولیس کے مطابق ملزم شہزادہ گل پہلے بھی اس جیسے فراڈ کے مختلف مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے،مقدمہ مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم 8 سال کا عرصہ گزرجانے کے باجود ابھی تک رقم ادانہیں کرسکا،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیاجائے۔عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ثبوتوں کو دیکھنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم شہزادہ گلفام کومذکوربالاسزاکاحکم سنایاہے۔

مزید : علاقائی