آئی آر ڈی کے زیر  اہتمام کرن ستارہ پروگرام

  آئی آر ڈی کے زیر  اہتمام کرن ستارہ پروگرام

  



کراچی(پ ر) کو انٹرایکٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، پاکستان نے حکومت سندھ اور انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے 'اب میری باری ہے' کے نام سے منعقدہ دوسرے کرن ستارہ ایونٹ میں 58 اسکولوں کی 10ہزار کمسن لڑکیوں کی میزبانی کی۔ اس پروگرام میں معاشرے میں تبدیلی کے لیے کمسن لڑکیوں کو بااختیار بنانے کو سپورٹ کرتے ہوئے اس کا جشن منایا گیا۔یہ ایونٹ پی اے ایف میوزیم میں منعقد ہوا جس میں کراچی بھر سے 10ہزار سے زائد کرن ستاروں یعنی اسکول کی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مخیر حضرات، نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والوں، حکومتی شراکت داروں، مقامی مشہور شخصیات اور اعلیٰ سیاسی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شعبہ صحت اور تعلیم کے سیکریٹریز، کمشنر کراچی اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ دیگر اہم شخصیات میں GAVI کے کنٹری پروگرام کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب تھابانی مفوسا، GAVI کے سینیئر کنٹری منیجر ڈاکٹر حامد رضا ستائش، فیڈرل EPI کے نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر ارشد چانڈیو،EPI سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم سلطان، اداکارہ اور پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن کی سفیر آمنہ شیخ، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی سفیر حاجرہ خان نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر