مظلوموں کی دادرسی کرنے پر بلیک میل کیا جا رہا ہے،چوہدری عشرت

مظلوموں کی دادرسی کرنے پر بلیک میل کیا جا رہا ہے،چوہدری عشرت

  



رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان)عطائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگاکر خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا، مظلوموں کی دادرسی کرنا جرم بن گیا (ن) لیگی رہنماء چوہدری عشرت بھلر کو پیروی سے روکنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگا کر بلیک میل کا سلسلہ جاری ہے،جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے، ارباب اقتدار اور معزز عدلیہ مظلوم خاندان کی داد رسی کیلئے اقدامات کریں، چوہدری محمد عشرت بھلر کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری محمد عشرت بھلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاؤں موضع جودھودھیر میں 17نومبر کو مقامی عطائی ڈاکٹر مقبول نے چوہدری ارشد بھلر کی بیوی اور چوہدری نوید بھلر کی ہمشیرہ مریضہ کو غلط انجکشن لگایا جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے مظلوم خاندان کا ساتھ دینے کیلئے اقدامات کئے جس کی پاداش میں اب انہیں بلیک میل کرنا کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین نے میاں عبدالشکور نامی شخص کے ذریعے ایک درخواست وزیر اعلیٰ شکائت سیل میں جمع کروائی ہے جس میں ان پر قبضہ گروپ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ درخواست دھندہ کے ساتھ ان کے کسی قسم کے زمینی معاملات نہیں ہیں،انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں بھی اقبال نامی ایک شخص نے مجھ پر زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دی تھی جو بعد از تحقیق اسٹامپ پیپر ہی جعلی نکلا۔

جس پر اس نے اپنے بیان میں اپنی غلطی کا اطراف بھی کرلیا تھا،انہوں نے کہا کہ اس وقت معاملہ صرف مظلوم خاندان کی داد رسی کا ہے جس سے انہیں باز رکھنے کیلئے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے ان کی عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور منفی و جھوٹے پروپیگنڈے سے اپنی کردار کشی کے مرتکبین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں،انہوں نے کہا کہ وہ زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور زمینوں کی خرید و فروخت کا عمل اس میں جاری رہتا ہے مگر کبھی غیر قانونی کام میں ہاتھ نہیں ڈالا جبکہ عطائی ڈاکٹر مقبول کے خلاف پیروی سے روکنے کیلئے ان کے مقامی سیاسی مخالفین اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈال کر انہیں قبضہ گروپ کا سرغنہ ثابت کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں، انشااللہ تعالیٰ ان کی بھونڈی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور وہ اس میں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور ہمیشہ سچ کا ہی بول بالا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف دلوانے کیلئے اپنی تمام تر مساعی جلیلہ بروئے کار لائیں گے جبکہ کسی قسم کا منفی پروپیگنڈہ انہیں مذکورہ کار خیر میں حصہ ڈالنے سے نہیں روک سکتا،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، آئی جی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں

مزید : علاقائی