بسکونی کے معذور بچوں کو مصنوعی اعضاء لگانے کیلئے اقدامات
کراچی(پ ر) بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بسکٹ بنانے والے معروف برانڈ بسکونی نے ایک منفرد کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) مہم کا آغاز کیا ہے۔ "Complete Others" سی ایس آر مہم کے تحت بسکونی مصنوعی اعضاء ملک میں موجود معذور بچوں مین تقسیم کرے گا۔ بسکونی اس سرگرمی کا انعقاد Bionik.orgکی تعاون سے کر رہا ہے۔ یہ ادارہ معذور بچوں کے لئے خصوصی بائیو نک ہاتھ تیار کرکے ان کی زندگیوں میں ایک نئی روشنی پہدا کرے گا۔ بائیو نک ہاتھ مسلز کے اشارے سے کام کرتا ہے۔ وفاقی محتسب پاکستان کے مطابق اس وقت ملک میں چالیس لاکھ سے اسی لاکھ کے درمیان معذور افراد موجود ہیں اور ان میں سے45% بچے ہیں۔ بسکونی جلد ہی ایک لمیٹڈ ایڈیشن پیک کا اجراء کر رہا ہے۔ اس پیک کی کریداری پر ایک روپے اس مقصد کیلئے عطیہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے حوالے سے عوام الناس مین آگاہی پیدا کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کو استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس مہم کا حصہ بن کر ملک میں موجود معذور بچوں کو دوسرے بچوں کی طرح زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرنے میں کردار ادا کر سکیں