صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

  صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آ با د میں عدنان کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، ما ڈل ٹا ؤ ن میں جمیل کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مصر ی شا ہ میں اکرم کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ40ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،با ٹا پو ر میں مصطفی کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، کا ہنہ میں مبشرکے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،بر کی میں تنویر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ10ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،مسلم ٹاؤن میں سلیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ20ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا گیا۔ ڈیفنس،ہنجر وال اور گر ین ٹا ؤن سے گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن،قلعہ گجر سنگھ،نشتر کا لو نی،ہر بنس پو رہ اورلیا قت آ با د میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -