کراچی: چھری کے وار، فائرنگ حادثہ، 1شخص ہلاک، 2 زخمی

کراچی: چھری کے وار، فائرنگ حادثہ، 1شخص ہلاک، 2 زخمی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چھری کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن کی نیلم کالونی میں شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو چھری مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون آسیہ کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ادھر نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب کار پر فائرنگ سے ولید نامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ولید کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمی ہونے والا ولید ڈیفنس کا رہائشی ہے۔دوسری جانب لانڈھی ایک نمبر کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عاطف ولد محمد اکرام کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر