پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایئر بس320 طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگیا، طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو  بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، ایئر بس320طیارہ استنبول سے کراچی پہنچ گیا اور پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا، ایئر بس 320طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔جس کے بعد پی آئی اے میں ایئر بس 320 طیاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے، پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ 33 طیاروں پر مشتمل ہے۔دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34 ہوجائے گی جبکہ پی آئی اے کے 12بوئنگ 777 طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تاریخ میں تمام جہاز آپریشنل ہیں، 2020میں مزید 3طیاریبیڑے میں شامل ہوں گے۔خیال رہے ایئر بس320 طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نیایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جبکہ طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے۔دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں، ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ طیاروں کی آمد سے قومی ائرلائن کے فضائی آپریشن سمیت رینویو میں اضافہ ہوگا اور نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔