نیسلے کی جانب سے صحت مند خوراک کیلئے مقابلے کا انعقاد

نیسلے کی جانب سے صحت مند خوراک کیلئے مقابلے کا انعقاد

  



کراچی(پ ر) نیسلے پاکستان نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر لاہور میں دی ٹرسٹ اسکول کے ساتھ اشتراک سے نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز (N4HK) پروگرام کے تحت بچوں میں صحت مند خوراک کے فروغ کیلئے مقابلے کا انعقاد کیا۔ N4HK پروگرام نیسلے کا گلوبلCSV (Creating Shared Value) اقدام ہے جو والدین اور اساتذہ کوا سکول جانے والے بچوں میں صحت بخش غذاؤں کے استعمال اوربہتر طرز زندگی کی عادتیں اپنانے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔عالمی یوم اطفال کے حوالے سے منعقدہ سرگرمی کے شرکاء کو صحت بخش کھانا تیار کرنے کا چیلنج دیا گیا۔ غذا سے متعلق ماہرین نے ان کھانوں کا غذائیت، پیش کرنے کے انداز اور ذائقہ کی بنیاد پر جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دی ٹرسٹ اسکول کے سی ای او طاہر یوسف نے کہا ”ہم نیسلے فار ہلتھیئر کڈز پروگرام (N4HK)کے ساتھ برسوں پر محیط شراکت داری سے اپنے اسکول کے بچوں میں غذا سے متعلق علم اور صحت مند طرز زندگی گزارنے کے عمل میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ لنچ کی تیاری ایک بڑی سرگرمی ہے کیونکہ اس سے بچوں نے غذا، خوراک اور صحت سے متعلق سیکھتے ہوئے اپنے ماؤں کی مدد سے اپنے لئے صحت سے بھرپور لنچ تیار کیے۔ غذائیت سے بھر پور خوراک کھانے والے بچے زیادہ بہتر انداز میں پروان چڑھتے ہیں اور معاشرے کے تعمیری رکن کے طور پر کردار ادا کرتے ہیں۔پروگرام پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئر کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ ” N4HK پروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے Sustainable Development Goal (3) کیلئے ہمارے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے غذائیت اور جسمانی سرگرمی کو سمجھیں اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صحت مند زندگی کو جاری رکھیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر