فیصل بینک اور میجسٹک لاؤنج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فیصل بینک اور میجسٹک لاؤنج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



کراچی(پ ر) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹیڈ(FBL) اپنے کریڈٹ کارڈز صارفین کو کراچی اور پشاور ایئرپورٹ پر اعلیٰ معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے میجسٹک لاؤنج(Majestic Lounge) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔اس شراکت داری کی مفاہمتی یادداشت پر فیصل بینک لمیٹیڈ کی ریٹیل بینکنگ کے سربراہ جناب طاہر یعقوب بھٹی اور میجسٹک لاؤنج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم ظفر نے دستخط کیے اور اب فیصل بینک کے گولڈ، ٹائٹینیئم، پلاٹینم اور ورلڈ کریڈٹ کارڈ کے حامل صارفین مکمل آرام کے ساتھ ایئرپورٹ پر فلائٹ کا انتظار کر سکیں گے۔میجسٹک لاؤنج کی چند اہم خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج میں فیصل بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین CIP لاؤنج سے تبدیل کر سکیں گے جس میں خصوصی سگار لاؤنج، کوکوچن کا معیاری کھانا، تیز رفتار وائی فائی اور لیپ ٹاپ سروس، گرم اور ٹھنڈے مشروبات، چارجنگ اسٹیشنز، بزنس سینٹر اور فلائٹ کی معلومات اور اعلانات جیسی سہولیات میسر ہیں۔فیصل بینک لمیٹیڈ کی ریٹیل بینکنگ کے سربراہ جناب طاہر یعقوب بھٹی نے مفاہمتی یادداشت کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٖفیصل بینک میں ہم مستقل اپنے صارفین کو اعلیٰ معیاری ورلڈ کلاس سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، میجسٹک لاؤنج سے شراکت داری ہمارے قیمتی صارفین کے لیے ہماری کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریب کے موقع پر فیصل بینک کے ہیڈ آف کینزیومر فنانس سید افتخار الحق، کارڈز کے پراڈکٹ ہیڈ عابد ملک اور لایلٹی اینڈ الائنسز کے سربراہ راحیل سیانی بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر