خاقان سکندر کو نیا جیون اور ڈاک ہرز کاسربراہ مقرر کر دیا گیا

خاقان سکندر کو نیا جیون اور ڈاک ہرز کاسربراہ مقرر کر دیا گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا جیون (Naya Jeevan) اور ڈاکٹہرز (doctHERs) کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے ایک اعلان کے مطابق خاقان سکندر کو، یکم نومبر، 2019ء سے، دونوں اداروں کا مشترکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کر دیا گیا ہے۔نیا جیون کارپوریشنز اور کارپوریٹ ویلیو چین میں کام کرنے والے کارکنان کی نامکمل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے صحت اور تندرستی کے حوالے سے دُوررَس اثرات مرتب کرنے والے سولوشنز تیار اور فراہم کرتا ہے جب کہ ڈاکٹہرز ایک ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم ہے جو خواتین ڈاکٹرز کو اس قابل بناتا ہے تاکہ وہ مریضوں کی ایسی ضرورتیں پوری کر سکیں جو اَب تک پوری نہیں کی جا سکیں تھیں۔دونوں اداروں کے مالکان ایک متحرک اور گہرے اثرات مرتب کرنے والے رہنما کی تلاش کے لیے پاکستانی ٹیلنٹ پول تلاش کر رہے تھے جوآئندہ برسوں میں نیا جیون اور ڈاکٹہرز، دونوں اداروں کی ترقی اور طویل المیعاد نتائج کے حصول کو تیز کر سکے۔نئی تقرری کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، دونوں اداروں کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین، ڈاکٹر عشر حسن نے کہا،”ہم انتہائی پراعتماد ہیں کہ خاقان اُس قسم کی عملی قیادت فراہم کریں گے جس کی ابتدائی سے درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ان کی مکمل گنجائش تک لے جانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔“خاقان سکندر پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کا ادارتی تجربہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں وہ اَمن فاؤنڈیشن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز (ہیلتھ کیئر) کے رُکن اور جنرل مینجر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اَمن فاؤنڈیشن پاکستان کی ممتاز سماجی انٹرپرائزز میں سے ایک ہے جو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ خاقان مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور افریقہ میں بھی اقوام متحدہ کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر