گھوٹکی میں بھی ٹڈی دل کے حملے،فصلوں کو نقصان

  گھوٹکی میں بھی ٹڈی دل کے حملے،فصلوں کو نقصان

  



گھوٹکی (این این آئی)ٹڈی دل نے سکھر میں تباہی مچانے کے بعد گھوٹکی کا رخ کرلیا ہے اور گندم سمیت گنے کی فصلوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقوں ڈہرکی،اوباڑو،ریتی اور گردونواح میں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے حملہ کرتے ہوئے گندم،گنے کی فصل سمیت سبزیوں کو بھی شدید نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، جس کے باعث کاشتکار پریشان ہوگئے ہیں اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی پنجاب اور کراچی پر حملے کے بعد ٹڈی دل نے سکھر کا رخ کیا تھا، ٹڈیوں کی یلغار سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر