نواز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی، خاندانی ذرائع

نواز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی، خاندانی ذرائع

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد ہی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔لاہور سے لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کے لندن کے گائیز ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی، ان کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق وزیراعظم کو امریکا لے جایا جائے یا پھر لندن میں ہی باقاعدہ علاج شروع کیا جائے۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کی فزیو تھراپی تجویز کی ہے۔ سابق وزیراعظم کی فزیو تھراپی ان کی ایون فیلڈ رہائشگاہ پر ہی کی جائے گی۔

نواز شریف / رپورٹس

مزید : صفحہ اول