ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیاء، افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہو گا:عمر ایوب

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیاء، افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہو گا:عمر ...

  



اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے، سابق صدر ایوب خان نے امریکہ کو بتایا چین پاکستان کا ہمسایہ ہے اور پاکستان تعلقات ختم نہیں کرے گا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیا افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوگا،2030 تک پاکستان کی آدھی بجلی قابل تجدید ذرائع توانائی سے حاصل کی جائے گی۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کے تعاون سے ٹیکسلا میں صنعتی پیداوار کے اداروں کو قائم کیا گیا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیا افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے چین کی ویلیو ایڈڈ چین کا حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں روزگار کاروبار اور معاشی خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کا ٹیرف 8 سینٹ سے کم کر کے 4 سینٹ پر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی توانائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کا آغاز ہو چکا،ڈنمارک جاپان اور چین قابل تجدید ذرائع توانائی کیلئے مشینری پاکستان میں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 2040 تک کی توانائی ضروریات کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے،جہاں پر ضرورت ہو گی وہاں منصوبے لگائیں گے،2030 تک پاکستان کی آدھی بجلی قابل تجدید ذرائع توانائی سے حاصل کی جائے گی،ملک کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا جائے،ملکی معیشت کا سرکاری حجم 3 سو ارب ڈالر ہے تاہم اتنا ہی حجم غیر دستاویزی ہے،دونوں ملا لیں تو معیشت کا حجم 6 سو ارب ڈالر ہو جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول