اللہ کی عدالت کا فیصلہ آنےوالا ،عوام تھوڑا انتظار کریں،حمزہ شہباز

اللہ کی عدالت کا فیصلہ آنےوالا ،عوام تھوڑا انتظار کریں،حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام لوگوں کو جیل میں بند کردیاگیا مگر پرفارمنس زیرو ہے،جھوٹ کا ٹائی ٹانک زمین بوس ہونے والا ہے،ان مشکل حاات کے باوجود اپوزیشن نے اپنا آئینی کردار ادا کیا ہے۔ چیف جسٹس کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا مگر اداروں پر بات نہیں ڈالنی چاہیے،اللہ کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے تھوڑا انتظار کریں۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی دعاو¿ں سے میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے ۔14 ماہ میں سبزیاں، پھل، ادویات کی قیمت 6 گنا بڑھ چکی ہے،پاکستانیوں کو تشویش ہے اگر حکومت کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو ہم مزید سیاسی گرداب میں پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے لیکن حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی،انہیں ٹماٹر کے ریٹ کا نہیں پتا، عوام سے پوچھیں ٹماٹر کی قیمت کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی مل کر اس معاشی بدحالی کا کوئی حل نکالے گی۔ آج نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں ۔ربیع الاول کا مہینہ ہے،کیا ریاست مدینہ میں غریب بھوکا مرتا تھا؟انہوں نے کہا کہ بنی گالا کے محل غریبوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول