نواز شریف واپس نہ آئے توان کی سیاست ختم ہو جائے گی، شہزاد اکبر

  نواز شریف واپس نہ آئے توان کی سیاست ختم ہو جائے گی، شہزاد اکبر

  



 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے کیونکہ اگر وہ علاج کے بعد وطن واپس نہیں لوٹے تو ان کی سیاست ختم ہو جائےگی۔ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری ہے اور اس میں کہیں ٹھراو¿ نہیں آیا ہے، ملک میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ہم نے حکومت میں آنے کے بعد ایف آئی یو کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک موجود غیر قانونی دولت کو ملک میں واپس لانے کے لیے بھی بہت کام کیا ہے۔ ہم نے معلومات کے تبادلے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے بھی کیے اور مختلف ممالک سے معلومات کی بنیاد پر رقم بھی برآمد ہوئیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک پڑے 200 ارب روپے کی بات کی تھی جو درست معلومات نہیں تھی۔ ہمیں بیرون ملک سے 11 بلین ڈالر کی تفصیلات ملی تھیں جس کی ریکوری کے لیے ہم نے کام بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کیس پر برطانیہ نے ہم سے معاہدہ کر لیا ہے تاہم اس کی بنیاد پر وہاں بھی ایک مقدمہ چلتا ہے اور باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے جس پر ہمارا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے نیب کے ترجمان بھی برطانیہ کی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہو جائے۔انہوںہمارے عدالتی نظام میں کئی مسائل موجود ہیں جس کی وجہ سے مقدمات انتہائی لمبے چلتے ہیں، ہمارا عدالتی نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ نواز شریف کو دو مقدمات میں سزا بھی ہو چکی ہے۔ دیگر گرفتار رہنماو¿ں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ احتساب کرنا اداروں کا کام ہے حکومت نے تو صرف ماحول اور وسائل فراہم کرنے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں تو باریاں لگی ہوئی ہیں اور اس نظام سے این آر او کی صورت میں سیاستدانوں نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔ ہم نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی انہیں باہر جانے کی اجازت دی تھی۔

مزید : صفحہ اول