عمران اسماعیل سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنماﺅں کی ملاقات

    عمران اسماعیل سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنماﺅں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں سندھ اسمبلی میں پوزیشن جماعتوں نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنور نوید جمیل، محمد حسین، راشد خلجی، فیصل سبزواری، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر الدین شاہ راشدی(یونس سائیں)، مرتضیٰ جتوئی، اربا ب غلام رحیم،ذوالفقار مرزا، عرفان اللہ مروت، صفدر عباسی، تحریک انصاف کے اسلم ابڑو، لیاقت جتوئی اور علی جونیجو شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال،وفاقی اداروں میں پیش آنے والے مسائل، بالخصوص صوبے کی ابہتر صورتحال، سیاسی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک سمیت دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رہنماﺅں نے گورنرسندھ سے درخواست کی کہ وہ وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کارکنا ن کے ساتھ حکومت سندھ کے نا رواسلوک کے خلا ف اقدامات اٹھائیں۔ رہنماﺅں نے کرپشن اور اقرا پروری کے باعث شدید پریشانیوں کے شکارسندھ کے عوام سے متعلق گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -