اسلام آبادہائیکورٹ نے اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری نمٹا دی

    اسلام آبادہائیکورٹ نے اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری نمٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ گرفتاری سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر انکوائری سے بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔جمعرات کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پرکاش ٹیوٹر میں بیرسٹر رضوان احمد نے عدالت کو بتایا یا کہ چیئرمین نیب نے کہا ن اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ اکرم خان درانی کے خلاف تین انکوائریاں چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ روزانہ کی بنیاد پر تفتیش سے بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔ محض الزامات پر گرفتاری سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب کس طرح اندازہ لگاتا ہے کہ پی ایچ اے میں غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا تمام بھرتیاں ایک مخصوص علاقے بنوں سے کی گئیں اور بلز اسلام آباد کے لگائے گئے۔ عدالت نے نیب جواب کے بعد اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت نمٹادی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کا کہنا تھاکہ کہ عوام کو بہت جلد ہی اچھی خوشخبری ملے گی۔ جمعے کو ملک بھر میں احتجاجی جلسے جلوس ہونگے۔اکرم خان درانی بولے کہ دھرنے کی کامیابی کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے تحریک انصاف خاتمہ ہوجائے گا۔ اکرم خان درانی کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑانے والے یاد رکھیں نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے۔ شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔
اکرم خان درانی

مزید :

صفحہ اول -