پاکستان اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کا ایک بار پھر رکن منتخب

  پاکستان اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کا ایک بار پھر رکن منتخب ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کیے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد اور یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے،واضح رہے کہ پاکستان 2015 میں پہلی بار یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوا تھا۔یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوسری بار رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔
پاکستان

مزید :

صفحہ اول -