اقوام متحدہ میں پاکستان کی کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت میں قرار داد منظور

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت میں قرار داد ...

  



نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانےوالی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ قرار داد حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانےوالی قرارداد کی حمایت 81 مما لک نے کی۔ قرار داد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔پاکستان کی جانب سے پیش کی جانےوالی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کی جانےوالی قرار داد میں کہا گیا حق خودارادیت کا مطالبہ کرنےوالے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح کیا کہ کوئی بھی ملک جارحیت ، کرفیو اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی بر ا د ری پر واضح کیا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان قرارداد

مزید : صفحہ اول