خیبر پختونخوا ، حکومتی کمےٹی اور اپوزےشن اراکےن کے اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا ، حکومتی کمےٹی اور اپوزےشن اراکےن کے اجلاس کا انعقاد

  



خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے مطالبات و مسائل کے حل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کا ایک اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کے اراکین اور صوبائی وزراءسلطان محمد خان، اکبر اےوب خان، قلندر خان لودھی اور شوکت یوسفزئی جبکہ حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی شیراعظم خان وزےر، نگہت یاسمین اورکزئی، اورنگزیب نلوٹھہ، منورخان، میاں نثار گل کاکاخیل ، سردار حسین بابک اور حمایت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی ترقی اور اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزراءکا کہنا تھا کہ حکومت تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کی خواہاںہےں تاہم پسماندہ اور اب تک ترقی سے محروم علاقو کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ غربت و پسماندگی کا خاتمہ ہوں۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین، صوبائی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور محرومیوں کے ازالے کے حوالے سے اپنی آراءاور تجاویز پیش کیں

مزید : صفحہ اول