صوبائی وزیر سیاحت سے چینی چیمبر آف کامرس کی وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر سیاحت سے چینی چیمبر آف کامرس کی وفد کی ملاقات

  



ٓپشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ گزشتہ روز چائنہ چینگڈو چیمبر آف کامرس کے صدر ٹیانسو لی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات خیبر پختون خوا ہاوس اسلام اباد میں ہوئی جسمیں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر حکام موجود تھے۔ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور صوبے میں نئے مربوط سیاحتی زونز بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سینئر وزیر نے وفد کو صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات لارہے ہیں، صوبے میں بین القوامی معیار کے مربوط سیاحتی زونز بنائے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو تمام سہولیات دی جائیگی،سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہےں۔چائنیز چمبر آف کامرس کے صدر ٹیانسولی نے سیاحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔تاجروں کے وفد نے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لی اور سینئر وزیر کو صوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ٹیانسولی نے بتایا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں سیاحت کو ترقی دیکر پاکستان ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں جگہ بنا سکتا ہے، چائینہ کے سرمایہ کار صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور بہت جلد صوبے کا دورہ کرکے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے معاہدے کریں گے

مزید : صفحہ اول