جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے آپریشن میں متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے چیکس تقسیم 

جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے آپریشن میں متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے ...

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈئیر اسد اعظم خان نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے معاوضے کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں، قبائلی محب وطن لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروکئی جنوبی وزیرستان میں آپریشن سے متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتحصیل سروکئی جنوبی وزیرستان یوسف خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں درکائی دانی خیل، گژ گنڑے، غرغرائی، بکسالے کمر، غرغرائی دنی خیل، انعام کلے، نانو، اوسینے راغزائی، سترا میلہ،ورغوڑہ اور شنکانڑے میلہ کے 448 متاثرین میں گھروں کی تعمیر کیلئے معاوضے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈئیر اسد اعظم خان نے کہا کہ جن متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے چیک نہیں ملے ان کو بھی جلد امدادی چیک مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے قبائل نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

مزید : صفحہ اول