منافع خوروں، منی پٹرول پمپ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 34دکاندار گرفتار، 10گاڑیاں بند

منافع خوروں، منی پٹرول پمپ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 34دکاندار گرفتار، ...

  



لاہور،مانگا منڈی (جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے دوسرے روز بھی مہنگائی کے خلاف سبزی منڈی مانگا منڈی اور شہر کے اردگرد مہنگے داموں سودا سلف فروخت کرنے والے 16افراد کو پکڑ کر تھانہ مانگا منڈی کی حوالات میں بند کروا دیا اور جن میں 9دوکانداروں کو 4روز کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا اور 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جن میں اسدضیاء،عبدالقادر،محمد عمران،شہباز احمد،سجاد احمد، رضوان اکبر،عمران بٹ،یاسر شمشیر،منیراحمد،برکت علی وغیرہ شامل ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیرنے مانگا منڈی کے سینئر ترین صحافی ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹ لسٹ نہ لگانے والے تقریباً6قصابوں کو گرفتارکرکے پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے منی پٹرول پمپس کیخلاف مانگامنڈی رائیونڈ روڈ اور ہسپتال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین نوزل غیر قانونی منی پٹرول مشینیں قبضہ میں لے لیں اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران 10بسوں اور چنگ چی ڈرائیورز کو ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیااور گاڑیوں کو 7روز کیلئے بند کر دیا گیا۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہر بھر کی رپورٹ جاری کر دی 487 مقامات کو چیک کیا گیا۔ 89 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔مجموعی طور پر 01 لاکھ سترہ ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیااور 18 افراد کو حراست میں لیا گیا اور20 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1