الیکشن وقت پر ہونگے،فضل الرحمن باری کا انتظار کریں،شمسہ علی

  الیکشن وقت پر ہونگے،فضل الرحمن باری کا انتظار کریں،شمسہ علی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن لیڈر اپنی باری کا انتظار کریں، الیکشن وقت پر ہونگے اور جو کامیاب ہوگا وہ حکومت بنائے گا مگر متحدہ اپوزیشن صبر سے کام لے اور حکومت کو مدت پوری کرنے دیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوری ملک ہے ہمیں جمہوریت کا احترام کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف تمام جماعتوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں تھے تو کبھی وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی 30,30 سال اقتدار میں رہی۔ آج اقتدار نہیں بلکہ پیسہ بچاؤ پروگرام کی وجہ سے عمران خان سے دشمنی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک سے لوٹا ہوا پیسہ دینا ہوگا۔

شمسہ علی

مزید : میٹروپولیٹن 1