اراضی ریکارڈ سنٹر ز کو مکمل طور پر فعال بنادیا گیا ہے، دانش افضال

اراضی ریکارڈ سنٹر ز کو مکمل طور پر فعال بنادیا گیا ہے، دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریکارڈ کو چیک کیا۔ ا س موقع پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر مکمل طور پر فعال ہیں اوراراضی ریکارڈ سنٹرز سے فردوں کا اجراء اور انتقال کا اندراج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں 07 فردوں جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 04 فردوں کا اجراء کیا گیا ہے اورباقی تحصیلوں میں موجود سنٹرز میں بھی فردوں کا اجراء اور انتقال کا اندراج یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیئے۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، اے سی سٹی تبریز مری کا تحصیل سٹی، تحصیل رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1