اپوزیشن کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا،ہمایوں اختر

    اپوزیشن کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بھول جائے کہ ملک میں اب لوٹ مار کا دور کبھی واپس آئے گا، کرپشن کرنے والے مافیاز کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور اسکی آبیاری کرنے والی اپوزیشن کی منفی سر گرمیاں انہیں نئی زندگی نہیں دے سکتیں، عوام مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سے آگاہ ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ بہت جلد مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں مختلف اضلاع سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور قابل احترام عدالت کے فیصلے کے بعد باہر جانے کی اجازت دی گئی، اب اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو معزز عدالت انہیں براہ راست پوچھ سکتی ہے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی جماعتیں کہنے والوں کی سیاست لیڈر بچاؤ تک محدود ہے۔ رہبر کمیٹی میں مسترد شدہ جماعتیں شامل ہیں اور آج وہی معیشت کی ابتری کا رونا رو رہے ہیں جو ماضی میں برسراقتدار رہے ہیں۔
ہمایوں اختر