نوازشریف کی ضمانت دینے والے ہی انہیں واپس لائیں گے،غلا م محی الدین

نوازشریف کی ضمانت دینے والے ہی انہیں واپس لائیں گے،غلا م محی الدین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالادست نہیں،جن لوگوں نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی ہے وہی انہیں پاکستان لا ئیں گے امید ہے شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ اپنے بچوں،اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو بھی ساتھ لائیں گے اور قانو ن کا سامنے کریں گے،پی ٹی آئی کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتے لیکن ن لیگ والوں نے نوازشریف کی بیماری پر بھرپور سیاست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ دعاہے نوازشریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کا سامنا کرسکیں، قانون سے کوئی بالادست نہیں جس نے اقتدار میں رہ کر ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اُسے احتساب کی زد میں آنا پڑے گا،مسلم لیگ (ن) کی پوری قیاد ت قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے جرم میں شریک ہے انہیں ہر صور ت احتسا ب کا سامنا کرناپڑے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایسا بے باک لیڈر ہے جو نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا اور نہ ہی جھکے گا۔ اسے نہ کوئی خرید سکا اور نہ کوئی کبھی خرید سکے گا۔ ہمارا مقابلہ عام لوگوں سے نہیں بلکہ مافیاز کے ساتھ ہے دو نہیں ایک پاکستان کی منزل بھی جلد پا لیں گے۔

محی الدین

مزید : میٹروپولیٹن 1