عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،پرویز ملک

  عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے، جو فصلی بٹیرے ایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہو سکتے وہ اپنے نظریے اور موقف پہ کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پہ حملہ، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کون سے جمہوری عمل ہیں، اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں، ساری بیویوں اور سارے فارن اکانٹس کو ڈکلیر کروائیں اصلی چور اب پکڑا گیا ہے جو بیس سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہہ رہا ہے بلا تفریق احتساب کی اصلیت علیمہ باجی کو جادو کی سلائی مشینیں، جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ، جعلی اکانٹس، شرم آنی چاہیے بلا تفریق احتساب کی اصلیت ذلفی بخاری بغل بچہ، عمران صاحب کا ایک لاکھ تین ہزار ٹیکس، شرم آنی چاہئیے ز انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے، نہ ہی اپنی نالائقی ووٹوں کی چوری چھپا سکتے۔
پرویزملک