کشکول توڑنے کا اعلان کرنے والے امداد کے منتظر ہیں،سعدیہ تیمور
لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کا اعلان کرنے والے اب عالمی بنک سے50کروڑ ڈالر کی امداد کے منتظر ہیں،حکومت ادارتی فریم روک بہتر بنانے کے لئے عالمی بنک کی طرف دیکھ رہی ہے، خیرات اور قرض لینا حکومت نے اپنا منشور بنالیا ہے، ہر وزیر کشکول اٹھائے پھر رہا، حکومت کو صرف قرض لینا آتا ہے،بھاری تعداد میں لیا گیا قرض آنے والی حکومت کے لئے نئی مشکل پیدا کرے گا، انہوں نے کہاکہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کررہے ہیں،یہ ادارے پاکستان کی مالی حالت اچھی ظاہر نہیں کررہے لیکن حکمران معاشی ترقی کا نعرہ لگا رہے ہیں، ملکی و غیرملکی مالیاتی ادارے مستقبل میں بھی اچھی امید ظاہر نہیں کررہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد نہیں کررہے جبکہ حکومتی عہدیدار ملک میں معاشی خوشحالی کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کودھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپنے خول سے باہر نکلیں اوعوام کی آواز سنیں،لیکن نہ جانے عمران نیازی ان آوازوں کوکیوں دبا رہے ہیں، ، انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک عمران نیازی وزیراعظم ہیں ملک میں مہنگائی رہے گی،عمران نیازی کے اقتدار میں آنے کے بعد تو کینسر کے مریضوں کو دوائی بھی نہیں مل رہی۔
سعدیہ تیمور