حکومت ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

حکومت ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے اپنے وعدو ں سے یوٹرن نہ لیا ہوتا اور اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہوتا کہ وہ 22کروڑ عوام کے خیر خواہ ہیں، مہنگائی میں ہو شر با اضافے کی بجائے خاطر خواہ کمی کردی ہوتی تو آج یوں حکمرانوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نہ ہوتی اور لوگ اتنی بڑی تعداد میں لوگ اپوزیشن کے احتجاج میں شریک نہ ہوتے۔پیپلز پارٹی ملک میں استحکام چاہتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت وقت ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔
اشرف بھٹی